سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے فیصل آباد پولیس کے6 افسران کو بیجز لگائے

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے فیصل آباد پولیس کے6 افسران کو بیجز لگائے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نےترقی پانے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے محنت اور قابلیت سے یہ مقام حاصل کیا ہے میں آپ سب کو مبار کباد دیتا ہوں۔ میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ محنت ،لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو

Saturday, December 15, 2018