الائیڈ ہسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ 15 گھنٹے میں بازیاب

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے پولیس لائنز کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 10/12/18 کو بوقت تقریبا 07:55 بجے صبح اطلاع موصول ہوئی کہ الائیڈ ہسپتال آمنہ وارڈ سے ایک نومولود بچہ کو نامعلوم جوڑئے نےاغواء کرلیا ہے۔ نومولود بچے کے اغواء کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں بچے کی جلد از جلد بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی جس نے تمام تکنیکی وڈیجیٹل وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے پندرہ گھنٹے کے اندر نا صرف نومولود بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا بلکہ اغواء کاروں مسماۃ ثانیہ بی بی اور نذیر حسین کو گرفتار بھی کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ان کی ٹیم کی کاکردگی کو سراہا اور تمام ٹیم ممبران کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
فیصل آباد پولیس تمام شہریوں کی مشکور ہے جنہوں نے بچے کی بازیابی کیلئے ہماری گزشتہ پوسٹ کو شیئر کیا۔

Tuesday, December 11, 2018