سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران مقابلہ زخمی ہونے والے اے ایس ائی رفاقت علی کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران مقابلہ زخمی ہونے والے اے ایس ائی رفاقت علی کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے زخمی ملازمین کے لئے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 08.12.2018 کو رفاقت علی اے ایس ائی معہ ہمراہی ملازمان پینسرہ ڈجکوٹ روڈ نزد 80 ج ب پیٹرولنگ کررہے تھے کہ 3 موٹرسائیکلوں پر 7/8 افراد آئے جنہیں مشکوک جان کرروکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ان پر سیدھی جان لیواء فائرنگ شروع کردی جس سے رفاقت علی اے ایس ائی مضروب ہوگیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

Saturday, December 8, 2018