سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ چائنیز کیمپس کا دورہ کیا۔

چائنیز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ چائنیز کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اور پرائیویٹ گارڈ کو بریفنگ دی اور انہیں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ چائنیز سکیورٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ کیمپ میں کوئی اجنبی شخص داخل نہیں ہونا چاہیے۔

Wednesday, December 5, 2018