سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز کا دورہ کیا

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز کا دورہ کیا اورعملہ کو بہترین طریقے سے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کرنے کی ہدائیت کی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد امجد سلیمی کی ہدایات پر ہسپتالوں میں جرائم برخلاف اشخاص اور جنسی جرائم میں مضروب/متاثرہ کی کونسلنگ ورہنمائی اور میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے لئے پولیس خدمت کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ جس سے شہری قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بیک وقت اپنا ٹریٹمنٹ اور قانونی کاروائی مکمل کر سکیں گے.

Saturday, December 1, 2018