سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کیک بھی کاٹا اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پولیس کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح چوکس ہے۔

 
Wednesday, November 21, 2018