اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران مقابلہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل ذیشان ناصر اور شہری نوید شہزاد کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران مقابلہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل ذیشان ناصر اور شہری نوید شہزاد کی عیادت کیلئے الائیڈ ہسپتال گئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے زخمی ملازمین کے لئے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 03.11.2018 کو شہباز اے ایس آئی ہمراہ کانسٹیبل ذیشان ناصر، قیصر جاوید، اور خالد محمود بسلسلہ گشت کچا ریلوے پھاٹک جھمرہ روڈ موجود تھے کہ شہری نوید شہزاد نے انہیں بتلایا کہ 2 نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اس سے ایل ای ڈی، نقدی اور موبائل فون چھینا ہے جو افضل پارک کی طرف جارہے ہیں جس پر پولیس افسران نے ہمراہ نوید شہزاد ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔ ملزمان نے تعاقب میں آتی پولیس پارٹی کو دیکھ کر ان پر سیدھی جان لیواء فائرنگ شروع کردی جس سے کانسٹبل ذیشان ناصر اور شہری نوید شہزاد شدید مضروب ہوگئے۔ اسی اثناء میں انسپکٹر ایوب ساہی ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاون بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جوابی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ بند ہونے پر دیکھا تو دونوں ملزمان ہلاک ہوچکے تھے۔ 
تمام شہریوں سے التماس ہے کہ نوید شہزاد اور ذیشان ناصر کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
Tuesday, November 6, 2018