سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ہیڈ منی کے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے اور اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران میں نقد انعام تقسیم کیئے

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ہیڈ منی کے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے اور اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران میں نقد انعام تقسیم کیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ملک خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خطرناک مجرم اشتہاری ثناءاللہ کو گرفتار کیاتھا جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت پنجاب نے 5 لاکھ روپے نقد انعام مقرر کررکھا تھا۔اسی طرح انسپکٹر محمد صدیق اور سب انسپکٹر محمد خالد نے بطور ایس ایچ او اچھی ڈیوٹی سرانجام دی تھی۔

Sunday, October 21, 2018