تھانہ سٹی جڑانوالہ میں کار چور گینگ گرفتار

ارم رضا شاہ ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ نے رضوان شوکت سب انسپکٹر اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 6 کار چور شاہد عرف انا، عرفان بشیر، فیصل یعقوب، رضوان احمد، شاہد سندھی اور کاشف خاکی کو گرفتار کرلئے جن کے قبضہ سے 7 گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ جن میں سے 3 گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Sunday, October 21, 2018