سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس خدمت مرکز کا دورہ

انسپکٹرل جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایت پراشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات، پینے کے لئے صاف پانی، واش رومز اور صاف ماحول کا بخوبی جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ انکے مسائل با آسانی حل ہو سکیں۔ سٹی پولیس آفیسر نے ملازمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری سے انجام دیں اور ہر آنے والے شہری سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر نے خدمت مرکز میں دی جانے والی سہولیات کے متعلق فیڈ بیک اور مزید بہتری کے لئے تجاویز لیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے پولیس خدمت مرکز کو فعال کیا گیا ہے تا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت عوام کے روزمرہ کے مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہو سکیں۔ 
خدمت مرکز سے شہری ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، کلیئرنس سرٹیفکیٹس، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازمان، وہیکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ، جرم کی اطلاع، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، جنرل پولیس ویریفکیشن، ایف آئی آر کی کاپی اور رپورٹ گمشدگی دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں ۔

Tuesday, October 16, 2018