سٹی پولیس آفیسر کا ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سید احمد فواد ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے صدر ڈویژن کے مختلف پولنگ اسٹیشنز اور ٹربل پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کل 389 پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے لئے 2500 سے زائد افسران اور جوان تعینات کئے گئے تھے جن میں سپیشل فورس کے ممبران بھی شامل تھے۔ سٹی پولیس آفیسر کی موجودگی سے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔ اللہ کے فضل و کرم سے فیصل آباد میں حالات پرامن رہے۔ ضمنی الیکشنز کو پرامن بنانے پر سٹی پولیس آفیسر نے شہریوں، میڈیا کے نمائندوں، رضاکاروں، سپیشل فورس اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا ہے

 
Wednesday, October 17, 2018