سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران ریڈ مضروب ہونے والے کانسٹیبلوں کی عیادت کیلئے سول ہسپتال کا دورہ کیا

اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران ریڈ مضروب ہونے والے کانسٹیبلوں کی عیادت کیلئے سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے زخمی ملازمین کے لئے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق SI علی عمران ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے پولیس ملازمین کے ہمراہ ڈکیتی و رابری کی واردتیں کرنے والے مجرم اختر علی ولد مختار کی گرفتاری کیلئے چک نمبر 74ج ب ٹھیکریوالہ میں ریڈ کیا تو ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کنسٹیبلان نصیر احمد اور محمد اقبال مضروب ہو گئے ۔ 
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ہمارے آفیسرزکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں

Tuesday, October 9, 2018