تاجرسے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پرمحمد ریاض ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اور ٹیکنیکل ٹیم نے مقامی تاجر شیخ عبدالوحیدکو قتل کی دھمکی آمیز کالز سے ہراساں کر کے بھتہ مانگنے والےملزمان آصف اور شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ فیصل آ باد کے تاجروں اور صنعتکاروں سمیت عوام کے جان ومال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Monday, October 8, 2018