غلام محمود ڈوگر، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد اور اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پولیس افسران سے خطاب کیا۔

غلام محمود ڈوگر، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد اور اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پولیس افسران سے خطاب کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس کومضبوط اور جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پولیس افسران ہر سطح پر قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور تاخیری حربوں سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ یونیفارم میں مجرموں کا ساتھ دینے والے اور جرائم کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے فیصل آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور کوئی بھی اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھانوں میں انے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کریں ۔غریب اور بے سہارا لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور دہشت گرووں و سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں لیڈنگ رول ادا کررہی ہے۔تمام افسران بغیر کسی دباو کے پوری تندہی، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ کمیونٹی پولیسنگ کو اپناتے ہوئے عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں میں کمی لاکر معاشرے میں پولیس فورس کے امیج کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔

Monday, September 24, 2018