اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ہیڈ منی کے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران میں نقد انعام تقسیم کیئے

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ہیڈ منی کے خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران میں نقد انعام تقسیم کیئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران نے 12 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جن کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت پنجاب نے 38 لاکھ روپے نقد انعام مقرر کررکھا تھا۔ مجرم اشتہاریوں کی حکومت کی طرف سے رکھی گئی ہیڈ منی(سر کی قیمت) موصول ہونے پر افسران و ملازمان میں نقد انعام تقسیم کئے گئے۔

Monday, September 24, 2018