صوبائی وزیر برائے پبلک پراسیکیوشن نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیصل آباد کادورہ کیا

صوبائی وزیر برائے پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے انہیں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نےسی پی او آفس اور ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی طور پر قائم کیے گئے کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا اورانتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

Thursday, September 20, 2018