سی پی او اشفاق احمد خان اور دیگر افسران نے عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کیا

ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری، آرپی او غلام محمود ڈوگر، ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد، سی پی او اشفاق احمد خان اور دیگر افسران نے عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کیا۔ امن کمیٹی کے ارکان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مفتی ضیاء مدنی، پیر فیض رسول رضوی، خواجہ شاہد رزاق سکا، سید افتخار نقوی، محمود عالم جٹ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے امن کمیٹی کے مثالی کردار کو سراہا اور کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کی خوشگوار فضاء میں عاشورہ محرم خیر و آفیت سے گزر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں و مجالس کے لیے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جن کی کامیابی کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کا مرکزی جلوس سیکورٹی کے حصار میں رہے گا لہذا جلوسوں کے منتظمین بھی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران نے امن کمیٹی کے ہمراہ جامعہ مسجد سنی رضوی جھنگ بازار کا بھی دورہ کیا اور محدث اعظم حضرت مولانا سردار احمد کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ پڑی۔
 
Thursday, September 20, 2018