آئی جی پنجاب محمد طاہرنےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے فیصل آباد کا دورہ کیا

آئی جی پنجاب محمد طاہرنےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد، غلام محمود ڈوگر، سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد خاں ، سابقہ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرسمیت جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈی پی او ز بھی موجود تھے ۔آر پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی۔ اشفاق احمد حان ، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے آئی جی پنجاب کو محرم الحرام کے موقع پر فیصل آباد میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفینگ دی۔ آخر میں میڈیا بریفنگ کے دوران آئی جی پنجاب نے بتایا کہ تشکیل دئیے گئے محرم سیکورٹی پلان کے تحت 36 ہزار مجالس اور 9 ہزار سے زائد جلوسوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں کے ایک لاکھ کے لگ بھگ افسر اور جوان خصوصی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ تمام اضلاع میں کنٹرول رومز فعال ہیں ۔ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Wednesday, September 19, 2018