شفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے محرم الحرام کے حوالہ سے فیصل آباد میں آنے والے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کے پانچ رکنی وفدسے ملاقات کی

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے محرم الحرام کے حوالہ سے فیصل آباد میں آنے والے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کے پانچ رکنی وفدسے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آبادنے زیرتربیت اسسٹنٹ کمشنرز کو فیصل آباد کی پولیس ،کرائم اور سکیورٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔انہوں نے وفد کو محرم الحرام کے حوالہ سے کیے گئے خصوصی انتظامات کے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا وفددس محرم الحرام تک فیصل آباد میں قیام کرے گا جو محرم الحرام کے تناظر میں فیصل آباد کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ بھی کریں گے۔

Monday, September 17, 2018