عشرہ محرم کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے انجمن تاجران سے میٹنگ ریجنل پولیس آفس فیصل آباد میں منعقد ہوئی

عشرہ محرم کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے انجمن تاجران سے میٹنگ ریجنل پولیس آفس فیصل آباد میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رینج نے کی۔ میٹنگ میں اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد سمیت انجمن تاجران کے ممبران نے شرکت کی۔ محرم الحرام کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے تمام تاجر برادری سے اپیل کی کہ شہر کے امن وامان کو ہرصورت میں بحال رکھا جائے۔

 
Sunday, September 16, 2018