عشرہ محرم کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کا اجلاس پولیس لائن کمپلیکس میں منعقد ہوا

عشرہ محرم کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کا اجلاس پولیس لائن کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رینج نے کی۔ میٹنگ میں اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد سمیت ڈی پی او جھنگ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنکھ، ڈی پی او چنیوٹ اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ محرم الحرام کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے تمام مذہبی حلقوں سے اپیل کی کہ شہر کے امن وامان کو ہرصورت میں بحال رکھا جائے۔

Saturday, September 15, 2018