سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اقبال کے ورثاء کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔

اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اقبال کے ورثاء کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد اقبال مورخہ 20.4.17 کو خطرناک مجرمان کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوا تھا۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہید کی فیملی ہماری اپنی فیملی ہے اور ان کے لیے میرےآفس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

Saturday, September 15, 2018