بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی جانب سے انٹر میڈیٹ 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب میں سٹی پولیس آفیسر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی جانب سے انٹر میڈیٹ 2018 کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب منقعد کی گئی۔ تقریب ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو ئی جس میں آصف اقبال کمشنر فیصل آباد، غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رینج، اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباداور ڈپٹی کمشنر سید فواد احمد نے بطور مہمان خصوصی جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات، ان کے اساتذہ کرام‘ والدین‘ اداروں کے سربراہان سمیت دیگر ممتاز ماہرین تعلیم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلباء نے اپنی محنت شاقہ‘ ذہانت اور قابلیت کے بل بوتے پر اپنے والدین اور اساتذہ کرام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وہ والدین اور اساتذہ بھی لائق تحسین ہیں جن کی دعاؤں اور محنت کا ثمر آج یہ طلباء وطالبات وصول کر رہے ہیں۔ آپ نے جس جانفشانی اور عرق ریزی سے انہیں بہترین انداز میں زیور تعلیم سے آراستہ کیا اس پر ہم سب آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آخر میں مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں میڈلز‘نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلباء نے اپنی محنت شاقہ‘ ذہانت اور قابلیت کے بل بوتے پر اپنے والدین اور اساتذہ کرام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وہ والدین اور اساتذہ بھی لائق تحسین ہیں جن کی دعاؤں اور محنت کا ثمر آج یہ طلباء وطالبات وصول کر رہے ہیں۔ آپ نے جس جانفشانی اور عرق ریزی سے انہیں بہترین انداز میں زیور تعلیم سے آراستہ کیا اس پر ہم سب آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آخر میں مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں میڈلز‘نقد انعام اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ہرین تعلیم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

Saturday, September 15, 2018