سی پی او فیصل آباد اشفاق احمدخان کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے سلسلے میں شہر میں فلیگ مارچ کیا

سی پی او فیصل آباد اشفاق احمدخان کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے سلسلے میں شہر میں فلیگ مارچ کیا۔ جس کی قیادت ایس پی مدینہ ٹاون آفتاب احمد نے کی۔ پولیس دستے میں شہر بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت ایلیٹ فورس ، ڈولفن اسکواڈاور پولیس کے موٹر سائیکل سوار عملے نے شرکت کی۔ فیلنگ مارچ پولیس لائن فیصل آباد سے شروع ہو کر شہر کے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن آکر ختم ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اورسماج دشمن عناصر کو پیغام دینا تھا کہ پولیس ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئےمکمل تیار ہے 
اس موقع پر سی پی او فیصل آبادنے کہا کہ پولیس عوام الناس کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس نے قبل ازیں بھی قربانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی قربانیاں دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

Wednesday, September 12, 2018