سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی فضاء قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ محرم الحرام کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے تمام مذہبی حلقوں سے اپیل کی کہ شہر کے امن وامان کو ہرصورت میں بحال رکھا جائے۔میٹنگ کے آخر میں شہر میں امن امان اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

Sunday, September 9, 2018