سٹی پولیس آفیسر کی محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی

عشرہ محرم کے دوران شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی، ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور ضلعی کور مینجمنٹ ٹیم کا مشترکہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ محرم الحرام کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے تمام مذہبی حلقوں سے اپیل کی کہ شہر کے امن وامان کو ہرصورت میں بحال رکھا جائے۔ میٹنگ کے آخر میں شہر میں امن امان اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

Sunday, September 9, 2018