سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا ڈی سی فیصل آباد کے ساتھ محرم الحرام کی سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے فیصل آباد کے منتظمین و لائسنسداران جلوس و مجالس کے ساتھ میٹنگ کی۔ ملاقات کے دوران منتطمین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے گئے۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے تعاون سے ہی عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ بانی مجلس و جلوس کے لیے لازم ہے کہ وہ مجالس اور جلوسوں کو طے شدہ راستوں سے گزارتے ہوئے مقررہ وقت پر ختم کریں اور پولیس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات میں تعاون کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نفرت انگیز تقاریر،لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا آپ کے لئے تکلیف دہ ہو سکتا ہے مگر یہ سب آپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

Saturday, September 8, 2018