ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کا یوم دفاع و شہدا کے موقع پر آرمی کے شہید سپاہی محمد ذیشان کے گھر کا دورہ

حیدر سلطان، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد یوم دفاع و شہدا کے موقع پر آرمی کے شہید سپاہی محمد ذیشان کے گھر گئے اور ان کی قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم قربانی نہیں، ہمارے شہداء نے ملک دشمن عناصر کیخلاف بھرپور انداز میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کےنذرانے پیش کرتے ہوئے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا۔یاد رہے کہ سپاہی محمد ذیشان نے 27.06.2018کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا ۔

 
Friday, September 7, 2018