یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پولیس لائن فیصل آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پولیس لائن فیصل آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں برگیڈیئر عمر فاروق، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، لیفٹینٹ کرنل مبشر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز سمیت آرمی، پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران یادگار شہدا پر سلامی دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان تجدید عہد کا دن ہے وطن عزیز کے دفاع کے لیئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج ،،پولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے بہادر آفیسران، جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی، دفاع اور استحکام کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Friday, September 7, 2018