سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی طرف سے ایس پی جڑانوالہ مستنصر عطاء باجوہ کوبصورت تبادلہ چارج چھوڑنے پر الوداعی پارٹی دی گئی

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی طرف سے ایس پی جڑانوالہ مستنصر عطاء باجوہ کوبصورت تبادلہ چارج چھوڑنے پر الوداعی پارٹی دی گئی۔اس موقع پر سی پی اوفیصل آباد نے مستنصر عطاء باجوہ کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ایماندار آفیسر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اگلی پوسٹنگ پر بھی مثالی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ آخر میں سی پی او فیصل آبا د نے مستنصر عطاء باجوہ کو گلدستہ اور یاد گار شیلڈ دیتے ہوئے نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

Saturday, September 1, 2018