ڈویژنل امن کمیٹی کی میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی شمولیت

امروزکمشنر فیصل آباد آصف اقبال کی صدارت میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس سرکٹ ہاوس فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں عشرہ محرم کے دوران ڈویژن میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رینج، اشفاق احمد خان سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سید فواد احمد سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ تمام علماء کرام کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دوران محرم پُرامن صورت حال کو مستحکم رکھنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں رکھا جائے گا۔

Saturday, September 1, 2018