سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ بٹالہ کالونی اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی انسپکشن کی

اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے تھانہ بٹالہ کالونی اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی انسپکشن کی جس کےدوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی، عمارت، کوت، مال خانہ اور حوالات کو چیک کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے ایس ایچ اوز کو سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے جس کیلئے پولیس کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا مجرم چاہے کتنا ہی اثرورسوخ والا کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچنا چاہئے۔

بعد ازاں سٹی پولیس آفیسر نے ٹریفک، ناکہ اور پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو چیک کیا۔ انہوں نے پولیس افسران کو بریفنگ دی اور ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں بے جاء کسی شہری کو تنگ نہ کیا جائے۔

Friday, August 24, 2018