سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دیگر افسران کے ہمراہ عید الضحیٰ کی نمازجامع مسجدپولیس لائن میں ادا کی

کمشنر فیصل آباد آصف اقبال،آرپی او فیصل آبادغلام محمود ڈوگر ،سی پی او فیصل آباداشفاق احمد خان، ایس ایس پی آپریشن حیدر سلطان ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید ندیم عباس سمیت دیگر افسران و ملازمان نے عید الضحیٰ کی نمازجامع مسجدپولیس لائن میں ادا کی ۔ نماز کی ادائیگی کے بعدملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔جس کے بعد سی پی او فیصل آباد جوانوں میں گھل مل گئے انہیں عید ملے اور مبارک باد دی۔اس کے بعدتمام افسران نے درجہ چہارم کے ملازمین میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے۔ خصوصی دن کی مناسبت سے سی پی او فیصل آباد کی طرف سے پولیس افسران کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔جس دوران پولیس بینڈ نے سریلی دھنیں بکھیر تے ہوئے عید کی خوشیوں کو چار چاند لگائے جس پر سی پی او فیصل آباد نے بینڈ سٹاف میں بھی نقد انعام تقسیم کیے ۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کو بھی عید کی مبارک باد پیش کی اور اخوت اور بھائی چارہ کی فضاء قائم رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلاء کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

Wednesday, August 22, 2018