سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے بہترین الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 400 سے زائد ملازمین میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے بہترین الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 400 سے زائد ملازمین میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ انعامات دینے سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کے ہمت و حوصلہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے سی پی او فیصل آباد نے انعامات حاصل کرنے والے تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور بقیہ کو ہدایت کی کہ آپ بھی اپنی کارکردگی کو بہتر کریں تاکہ آئندہ آپ بھی انعام کے حقدار ٹھہریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں آپ تمام کو انعامات سے نوازہ جا رہا ہے یاد رکھیں کہ درست کا م نہ کرنے اور شکایات کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائے جائے گی۔

Monday, August 20, 2018