سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقییاب ہونے والے 17 ٹریفک ورڈنز سے ملاقات کی اور ان کو پرموٹ ہونے پر مبارک باد دی

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقییاب ہونے والے 17 ٹریفک ورڈنز سے ملاقات کی اور ان کو پرموٹ ہونے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ یہ ترقی آپ تمام افسران کی محنت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اللہ تعالی نے آپ کو بڑی ذمہ داری سے نوازا ہے لہذا میں امید کرتا ہوں کہ آپ محکمہ پولیس کے تمام معاملات میں دیانت اور عدل و انصاف سے کام لینگے۔

Wednesday, August 15, 2018