سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈولفن سکواڈ کے 8 جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا

اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈولفن سکواڈ کے 8 جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اورنقد انعامات سے نوازا۔ سی پی او فیصل آباد نے انعام وصول کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو اسی طرح قائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرہ تنگ کریں اور جن ملازمین کو انعام نہیں ملا انہیں تلقین کی آپ بھی آئندہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں تاکہ آئندہ آپ کو بھی انعام مل سکے۔

Wednesday, August 15, 2018