سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے دیگر افسران کے ہمراہ پولیس لائنز میں پواد لگا کر شجر کاری مہم کا اغاز کیا

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نےغلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کے ہمراہ پولیس لائنز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔جس کا مقصد لوگوں میں شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت تمام ٹاون ایس پیز ودیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

سٹی پولیس آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ تمام افسران اپنے دفاتر میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں ہر آفیسر/سپاہی کم از کم ایک پودا لگائے ۔ جس سے کم وبیش نو ہزار پودوں کی شجرکاری ہوسکے گی۔

Tuesday, August 14, 2018