سٹی پولیس آفیسر کا ضلعی حکومت کے افسران کے ساتھ علماء محکمہ اوقاف و مذہبی امور پر میٹنگ کی

علماء محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے عشرہ محرم کے دوران ڈویژن میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے معاملات پر غور کرنے کیلئے فیصل آباد کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے میٹنگ کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اوقاف، کمشنر فیصل آباد، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ جس کے دوران شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی فضاء قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ محرم الحرام کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے تمام مذہبی حلقوں سے اپیل کی کہ شہر کے امن وامان کو ہرصورت میں بحال رکھا جائے۔میٹنگ کے آخر میں شہر میں امن امان اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

Wednesday, August 8, 2018