سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے ڈولفن فورس کے انچارج کو ٹیم سمیت بریفنگ دی

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے ڈولفن فورس کے انچارج کو ٹیم سمیت بریفنگ دی۔ انہوں نے انچارج کو سپروائزری افسران کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈولفن پولیس کا ہر اول دستہ ہےجو پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کے لیےقائم کیا گیا ہے۔ آپ نا صرف لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں گے بلکہ شہریوں کو کسی بھی مشکل کی صورت میں مددفراہم کریں گے۔

Tuesday, August 7, 2018