سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز ہسپتال میں روٹری کلب کے اشتراک سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا

اشفاق احمد خان، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے پولیس لائنز ہسپتال میں روٹری کلب کے اشتراک سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔ مہم کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے لئے پولیو کے قطرے پلائیں۔ سی پی او فیصل آباد نے پولیو مہم کا آغاز پولیس ملازمین کے بچوں کو قطرے پلا کر کیا اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے تمام افسران و ملازمان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہمارا ملک پولیو فری بن سکے ۔

Tuesday, August 7, 2018