سٹی پولیس آفیسر کا دیگر افسران کے ہمراہ یادگار شہدا پر سلامی پیش کی

وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ماؤں کے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس لائنز فیصل آباد میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر عبدالناصر ،کمشنر فیصل آباد آصف اقبال، آرپی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر ،سی پی او فیصل آباد اشفاق احمد خان ،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سید فواد احمد، شہدائے پولیس کی فیملیز سمیت کثیر تعدار میں پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلے آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی اورپھول نچھاور کئے ۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیمیلیز مجھے سب سے ذیادہ عزیز ہیں فیصل آباد پولیس کے 102سپوتوں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جو کہ ہمارے لیے قابل فخر اور مشعل راہ ہے ۔میں تمام شہداء کے خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جائیں گے اور ان کی مالی ومعاشی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی میرے نزدیک آپ میرے گھر کے فرد ہیں اور تمام فیملیز کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔
اس کے بعد شہداء کی فیملیز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس کے بعد پولیس سکول کےننھے منھے بچوں نے معصومانہ انداز میں شہداء کی یاد میں ایک ٹیبلو پیش کیا۔اس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر نے شرکاء تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں یہ شہداء ہمارے لیے انتہائی قابل فخر ہیں آئندہ بھی اس ملک کی حفاظت کی خاطرہم اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے میں ہرگز پیچھے نہ ہٹیں گے۔

Saturday, August 4, 2018