سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا شہر کے مختلف گرجا گھروں سمیت ناکہ جات کا دورہ

اشفاق احمد خان ڈی آئی جی، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے شہر کے مختلف گرجا گھروں سمیت ناکہ جات کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائے جا نے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے تمام ایس پیز اورایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اقلیتی برادری کا تحفظ بھی پولیس کا فرض ہے۔ اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Monday, July 2, 2018