سی پی او، فیصل آباد نے دیگر سینر افسران کے ہمراہ پولیس لائن مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی

کمشنر فیصل آباد آغا مومن ،آر پی او فیصل آبادبلال صدیق کمیانہ، سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل اور ڈپٹی کمشنر سلمان غنی سمیت دیگر سینئروجونئیر پولیس افسران نے عیدالفطر کی نماز پولیس لائنز میں ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعدملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ بعد از دعاسی پی او فیصل آبادجونئیرپولیس افسران سے عید ملے ۔ خصوصی دن کی مناسبت سے سی پی او فیصل آباد کی طرف سے پولیس افسران کیلئے بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کو بھی عید کی مبارک باد پیش کی اور اخوت اور بھائی چارہ کی فضاء قائم رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلاء کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

Saturday, June 16, 2018