سی پی او فیصل آباد نے الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج دوران مقابلہ زخمی ایس ایچ او کھرڑیانوالہ کی تیمارداری کی

اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے الائید ہسپتال میں زیر علاج ایس ایچ او تھانہ کھڑیانوالہ افضل چیمہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے زخمی ایس ایچ او کے لئے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 12.06.2018 کوایس ایچ او تھانہ کھڑیانوالہ کو اطلاع ملی کہ 75 ر ب میں بڑی مقدار میں منشیات فروخت ہورہی ہے جس پر ایس ایچ او کھڑیانوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کیا تو ملزمان نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر ایس ایچ او کھڑیانوالہ زخمی ہوگئے تھے ۔
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ہمارے آفیسرکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں

Friday, June 15, 2018