ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے اچھی کارگردگی کے حامل 144ملازمین میں نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

رانا محمد معصوم، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے اچھی کارگردگی کے حامل 144ملازمین میں نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے انعامات حاصل کرنے والے تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور بقیہ کو ہدایت کی کہ آپ بھی اپنی کارکردگی کو بہتر کریں تاکہ آئندہ آپ بھی انعام کے حقدار ٹھہریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں آپ تمام کو انعامات سے نوازہ جا رہا ہے یاد رکھیں کہ درست کا م نہ کرنے اورشکایات کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی
 
Wednesday, May 23, 2018