سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا محنتی اور بہادر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے تقسم انعامات کی تقریب کا انعقاد

اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے محنتی اور بہادر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے تقسم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا جس کے دوران اچھی کارکردگی کے حامل 60 پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل آبا د نے کہا کہ آٹھ ہزار افسران میں سے آپ انعام کے حقدار ٹھہرے ہیں جو کہ اعزاز کی بات ہے میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ ایسی لگن و محنت کا مظاہرہ کریں گے۔ یاد رکھیں مظلوم کی داد رسی اللہ کی رحمت کا ذریعہ ہے ہمیں ظالموں کیلئے سخت اور مظلوموں کیلئے ہمدرد بننا ہوگا۔انہوں نے کہا شہریوں کے ساتھ ہمارا رویہ مثالی ہونا چاہئے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد قائم ہوسکے۔ آئیں ہم مل کر عہد کریں کہ اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر نبھائیں گے۔

Tuesday, May 22, 2018