سی پی او فیصل آباد کا ڈی سی او کے ہمراہ سبزی منڈی فیصل آباد کا دورہ

اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد اور سلمان غنی ڈی سی فیصل آباد نے سدھار سبزی منڈی فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی، ان کی بولیوں کے عمل اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔ سی پی او اور ڈی سی نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی کو ناجائزمنافع خوری اوراشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گے انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کواشیاء خورد ونوش کی قیموں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Monday, May 21, 2018