سی پی او فیصل آباد کا ڈی سی او کے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ

اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے سلمان غنی ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ ریاض شاہد چوک اور جھنگ روڈ پر واقع رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش بالخصوص آٹے ، چینی ، دالیں اور سبزیوں کے معیار کو چیک کیا اور ان کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے شہریوں سے رمضان بازار کے متعلق آرا بھی لیں۔
آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 
Friday, May 18, 2018