سی پی او فیصل آباد کا فوت ہونے والے پولیس اہکاران کی بیواگان میں چیک تقسیم

اطہر اسماعیل ،سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نے سلمان غنی، ڈی سی فیصل آباد کے ہمراہ دوران سروس فوت ہونے والے پولیس اہلکاران کی بیواگان میں 38 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس اہلکاران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وفات پاجانے والے اہلکاران کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑسکتے۔ انہوں نے پولیس اہلکاران کی بیوگان کی خیریت دریافت کی، ان سے مسائل پوچھے اور کہا کہ کسی بھی قسم کے مسئلہ کی صورت میں براہ راست مجھ سے ملیں۔

 
Friday, May 18, 2018