تھانہ ملت ٹاؤن میں دو رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار

عبدالغفار ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہاوس رابری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے ملزمان (1)نوید مسیح ولد ظفر مسیح اور (2) ریاض مسیح ولد عباس مسیح کوگرفتار کیا جن کے قبضہ سے 200000 روپے نقدی،طلائی زیورات، 4 عدد موبائل فون، LED،2عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہواہے۔ ملزمان نےمتعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن سے انٹیروگیشن جاری ہے۔

Monday, May 14, 2018